رازداری کی پالیسی

  1. رازداری کی پالیسی


یہ پائر انویسٹمنٹ  کمپنی  لمیٹڈ کی ویب سائٹ ہے
2nd  فلور، اسلامک چیمبر آف کامرس   بلڈنگ
St-2/A, بلاک 9  ، کلفٹن
کراچی   75600   
پاکستان
ہم تک اس ای میل کے زریعے پہنچا جا سکتا ہے info@pairinvestment.com
جب آپ اس ویب سائٹ کا دورہ کرتے ہیں تو پاک ایران یا تو براہ راست (خود آپ سے معلومات فراہم کرنے کو کہتا ہے) یا بلواسطہ آ پ کے بارے میں معلومات جمع کرسکتا ہے . تاہم پاک ایران  آپ کی صرف وہی ذاتی معلومات استعمال کرے گا   جو کے رازداری کے بیان میں اندراج شدہ ہے  اور جمع کی  گئی   ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے بھی پرعزم ہے۔ یہ بیان اس مقصد کا تعین کرتا ہے کے اس ویب سائٹ کے سلسلے میں پاک ایران کی ڈیٹا  پروسیسنگ ، کوکیز کا استعمال اور آپ کےحقوق کو اثرانداز کرنے کے لیے آپ کی ذاتی معلومات کو کس طرح سے استعمال کیا جائے گا ۔
 
پاک ایران اپنے کاروبار کو منظم کرنے کے لیے ، مطلع کرنے کے لیے اور خدمات جس میں آپ کو دلچسپی اور جو کہ  ویب سائٹ کی اعداد و شمار کے لیے ضروری ہو اپنے صارفین اور گاہکوں کی معلومات کو جمع کرتا ہے اور اس پر کاروائی   کرتا ہے۔  جو معلومات آپ فراہم  کرتے ہیں وہ ضرورت کے وقت آپ سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی  مثال کے طور پر ویب سائٹ میں فعالیت کی تبدیلیوں کے بارے میں آپ کو آگاہ کرنے اور ان خدمات  کی پیشکش کرنے کے لیے جو کے آپ کے لیے مددگار ہو (اگر آپ نے ان خدمات کو حاصل نہ کرنے کا  تعین نہ کیا ہو  )۔
پاک ایران حساس ذاتی معلومات (جیسے کے ظاہری سیاسی خیالات ، مذہبی عقائد ، صحت یا دیگر معاملات ) کو اس ویب سائٹ کےذریعے  سے جمع کرنے کی کوشش  نہیں کرتا۔  اگر پاک ایران اس طرح کے ڈیٹا کو جمع کرنے کی کوشش کرے گا  تو آپ کو پیشگی اجازت کےلیے  کہا جائے گا ۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کے غیر مطلوب حساس معلومات پاک ایران کو دیتے وقت آپ اس بات پررضامند  ہیں کے آپ کی معلومات استعمال کی جا سکتی ہے جس طرح اوپر بیان کیا گیا ہے۔
پاک ایران ویب سائٹ کے استعمال کے بارے میں آپ کی معلومات کو جمع کرتا ہے اور اس کا تجزیہ کرتا ہے جس میں ڈومین کا نام ، کتنی دفع ویب سائٹ ویزیٹ کی گئی، کون سے صفحات ویزیٹ کے گئے، پچھلے  یا اس کے نتیجے میں  جو ویب سائٹس ویزیٹ کی گی۔ اور یوزر سیشن کا دورانیہ ۔ یہ ساری  معلومات جاوا سکرپٹ کے ذریعے   جمع کی جاتی ہے  تاکہ کوکی کو استعمال کرتے  ہوئے اس کو برقرار رکھا جا سکے۔ کوکی ایک  چھوٹی   سی ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے   جو کے ویب  پیج سرور نے آپ کی ہارڈ ڈرایئو پر رکھ دی ہوتی ہے ۔ آپ اپنے براؤزر کی ترتیبات میں تبدیلی کر کے براؤزر  کوکی استعمال  کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب کر  سکتے ہیں۔ کوکی ویب سائٹ کے استعمال کو آسان  اور تیز کردے گا۔  
پاک ایران ویب سائٹ کے ذریعے  جمع کی گی  براؤزر کی معلومات کو پاک ایران گروپ، اس کے ملحق ادارے ، ایجنٹس یا معلومات فراہم کرنے والوں کو یا قانون کو افشا یا منتقل بھی کرسکتا ہے۔    
 
 برائے  مہربانی نوٹ کریں کے   یہ رازداری کا  بیان  اس ویب سائٹ سے منسلک  تیسری پارٹی کی سائٹس کے لیے   توسیع نہیں  کرتا ۔
پاک ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ    رازداری کے اس بیان کو کسی بھی وقت  نظر  ثانی کر سکتے ہیں۔ کسی بھی  قسم    کی تبدیلی کو جاننے کےلیے  اس بیان کو وقتاً فوقتاً چیک کریں۔
 

×