اِس وقت پی آئی سی ایل کا بنیادی مقصد اپنی پیشہ ور ماہرین کی ٹیم کومظبوط بنانا اور اِن کی کوششوں کےذریعے سے تسلی بخش شرح کے ساتھ آگے بڑھناہے۔ بورڈ نے کمپنی کے کاروبار ی منصوبے کی منظوری دےدی ہے اورکاروبار کے لیے دو جہتی پالیسی کی ضرورت ہے۔ پی آئی سی ایل کو پاکستان میں علحیدہ اور پائیدار مالیاتی ادارے کے طور پر قائم کرنا اور اِس کے ذریعے سے متعدد مالیاتی خدمات اور مصنوعات متعارف کرانا ، جو ہماری مساوی مشترکہ سرمایہ کاری کمپنیوں کے برابر ہوں،اِس حوالےسے بورڈ نے تین کاروباری نظاموں کے قیام کی منظوری دےدی ہے، جو کہ دیگر معیاری کاروباری مالیاتی اداروں جیسی ہوں گی۔ کمپنی کوایک ذریعے کے طور پر پیش کرنا، جو پاکستان کوایران سے آنے والی سرمایہ کاری کے قابل بنائے اور اِس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے۔اِس منصوبے کادائرہ کار سرمایہ کاری کو بڑھاناہے۔ پی آئی سی ایل کی توجہ ایسی سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، جو ایران اور پاکستان کی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک سرحدوں اور دونو ں ممالک کے جاری تعمیراتی منصوبوں سے فائدہ اٹھائے-
پی آئی سی ایل کو دس ارب روپےتک کی سرمایہ کاری کے حقوق حاصل ہیں جبکہ اِس کمپنی کی موجودہ سرمایہ کاری کی مالیت چھ ارب روپے ہے۔
پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے بورڈ کے اراکین نے بھی مختلف منصوبوں کے لیے ایران سے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کوتیز کرنےکے مواقع تسلیم کیے ہیں۔